اج 10 اکتوبر بروز پیر متاثرین نوائے وقت گروپ لاہور نے پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ لاہور کے باہر اپنے واجبات کے حق میں مظاہرہ کیا
مظاہرے سے قبل ایکشن کمیٹی کے تین رکنی وفد نے چیئرپرسن فرزانہ چوہدری کی قیادت میں ڈائریکٹر جنرل پی آئی ڈی شفقت عباس سے ملاقات کی اس موقع پر وفد نے ڈی جی کو اپنے مطالبات اور نوائے وقت انتظامیہ کی ہٹ دھرمی سے اگاہ کیا جس پر ڈی جی نے متاثرین کی داد رسی کرتے ہوئے ان کے مطالبات پی آئی ڈی اسلام آباد آفس تک پہنچانے اور مکمل تعاون کی یقین دھانی کرائی
بعد ازاں متاثرین نوائے وقت کے ممبران نے پی ائی ڈی افس کے باہر بھرپور احتجاج کرتے ہوئے اپنے مطالبات کے حق اور نوائے وقت انتظامیہ کیخلاف نعرے بازی کی
مظاہرے سے امریز خان صاحب ،ریاض بھٹی صاحب اور فرزانہ چوہدری نے خطاب کیا
انہوں نے نوائے وقت انتظامیہ ،رمیزہ نظامی اور حکومت وقت کی بے حسی کا ذکر کرتے ہوئے فوری انصاف کا مطالبہ کیا ۔ اس موقع پر آئی ٹی این ای کے چیئر مین کی فوری تعیناتی کا مطالبہ کیا گیا ۔مظاہرے کے شرکاء نے اس موقع پر لے پالک رمیزہ نظامی اور نوائے وقت انتظامیہ کیخلاف نعرے بازی بھی کی ۔
No comments:
Post a Comment