Tuesday, October 11, 2022

روزنامہ نوائے وقت ،The Nation، جنگ گروپ اور روزنامہ پاکستان میں ملازمین کوتنخواہیں بقایاجات ادانہ کرنے پرکل بروزبدھ کوPUFJ نے پریس کلب کے باہراحتجاج کی کال دیدی


 



  لاہور(پریس ریلیز)11 اکتوبر2022    پنجا ب یونیں آف جرنلسٹس کے صدرابراہیم لکی ،جنرل سیکرٹری خاوربیگ وایگزیکٹوکونسل نے ”روزنامہ بول “ کے ایڈیٹران چیف عابدعبداللہ، ”روزنامہ پاکستان” کے چیف   , ایڈیٹرمجیب الرحمن شامی ،روزنامہ نوائے وقتThe Nation / کی سربراہ /ایڈیٹرمحترمہ رمیزہ مجید نظامی اورجنگ گروپ کی انتظامیہ کی جانب سے ملازمین کوتنخواہوں اوربقایاجات کی ادائیگی نہ کرنے پراحتجاج کی کال دیدی ہے ،احتجاج کل 12اکتوبربروزبدھ 4بجے سہ پہرلاہورپریس کلب کے باہرکیاجائے گا۔   
    اپنے ایک بیان میں صدرابراہیم لکی اورجنرل سیکرٹری خاوربیگ نے ”روزنامہ بول “ کے ایڈیٹران چیف عابد عبداللہ کے رویے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ بول انتظامیہ نے متعدد بارتنخواہوںکی ادائیگی کیلئے بات چیت کی جس کے لئے ان کی درخواست پر واجب الادا بقایاجات کی ایک فہرست بھی بجھوائی گئی تاکہ ادارے کے سابق ملازمین کیVerificationکے بعد ادائیگیوںکیلئے میکنزم بنایاجاسکے لیکن بول انتظامیہ نے راہ فراراختیارکی۔
    بیان میں ”روزنامہ پاکستان “کی انتظامیہ کے رویے پربھی افسوس کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ دنیاکواخلاقی درس دینے والے چیف ایڈیٹر مجیب الرحمن شامی خود ملازمین کے حقوق دبائے بیٹھے ہوئے ہیں،جہاں تین ماہ سے ملازمین کوتنخواہوں کی ادائیگی نہیںکی جارہی ۔جبکہ روزنامہ نوائے وقت /دی نیشن کی سربراہ /ایڈیٹرمحترمہ رمیزہ مجید نظامی کی جانب سے سابق ملازمین کے واجبات ادانہ کرنے پرشدید برہمی کااظہارکیاگیا ۔جنگ گروپ کی انتظامیہ کے حوالے سے بیان میںکہاگیاکہ انہیںپہلے بھی تنبیہ کی گئی تھی کہ وہ اپنے ملازمین کی تنخواہیں فوری طورپراداکریں مگرانتظامیہ کے کانو ں پرجوں تک نہیں رینگی۔
    پی یوجے کل مذکورہ بالا اداروں کی بے حسی کیخلاف بھرپوراحتجاج کریگی ،اگرن اداروںنے ملازمین کی تنخواہیں ادانہ کیں تومختلف آپشنز پرغورکیلئے صحافی برادری اوردیگرصحافتی تنظیموں سے مذید مشاورت کے بعد فائنل حکمت کااعلان کریںگے جوہمارا آئینی وقانونی حق ہے ۔
    دوستوں سے احتجاج میںشرکت کی خاص گذارش ہے۔
جاری کردہ
خاوربیگ
جنرل سیکرٹری

No comments:

Post a Comment

حامد میر کی بے قراری

Amraiz Khan  آج ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی تھی جس میں ملک کے ایک بڑے اور متنازعہ صحافی جناب حامد میر صاحب اپنی گرجدار آواز میں صحاف...