Sunday, October 9, 2022

نوائے وقت سے واجبات کے حصول کی تگ و دو میں وفات پانے والے متاثرین پر واقعی افسوس ہے، شعیب مرزا





محمد شعیب مرزا

السلام علیکم

میں نے بڑے ادب اور خلوص سے چند گزارشات ذاتی طور پر پیش کی تھیں
میں نے ادارے میں 20 سال کام کے دوران کسی کولیگ تو دور کی بات کسی سیکورٹی گارڈ، ناءیب قاصد حتی١ کہ کسی سویپر سے بھی بدتمیزی یا غصے سے بات نہیں کی رہی بات اعظم بدر کی تو ادارے میں جتنی بدعنوانی اعظم بدر اور تین چار اور لوگوں نے کی ہے اور کروڑوں کی جاءیدادیں بناءی ہیں ان کو بھی میں نے آپ کی صفوں میں دیکھا تھا تو حیرت ہوءی تھی اس لیے اعظم بدر کا زکر آگیا باقیوں کو آپ بھی جانتے ہیں
جو مجھے جواب دینے پر آپ کو شاباش بھی دے رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ ہم بھیک نہیں اپنا حق مانگ رہے ہیں وہ یہ بھی بتاءیں کہ جو لاکھوں کروڑوں روپیہ انہوں نے ناجائز کمایا وہ کس کا حق تھا کیا وہ واپس کرینگے تاکہ چند لوگوں کے واجبات دیے جا سکیں
اعظم بدر نے ادارے سے کروڑوں کا فراڈ کیا زاتی طور مجھے جو نقصانات پہنچاءے ان کی تفصیل طویل ہے کیونکہ میں نے پھول کے صفحات برھانے کے لیے نظامی صاحب کو جو درخواست دی تھی اس میں پلیٹس، پیپر، پرنٹنگ کے ریٹ بھی لکھے تھے جبکہ یہ اس مد میں لمبے فراڈ کر رہے تھے راءیل پارک میں اپنا پریس لگا کر ادارے کا میٹیریل وہاں استعمال کر رہے تھے مجھے اسی دن سے انہوں نے تھریٹ کرنا شروع کر دیا تھا میں نے نظامی صاحب کو سب ایڈیٹر رکھنے کی درخواست دی انہوں نے قبول کر کے تنخواہ بھی لکھ دی لیکن انہوں نے فاءیل نہیں نکالی اور مجھے کءی سال تک اکیلے کام کرنا پڑا میری تنخواہ میں اضافے کو روکے رکھا ایک لمبی فہرست ہے چھوڑیں
آپ کی ایک دو باتوں کی وضاحت کر دوں میں نے بلکل بھی نہیں کہا کہ آپ معاملہ اللہ پر چھوڑ دیں میں نے یہ کہا تھا کہ انتظامیہ سے مل کر معاملہ حل کر لیں یا عدالت کے فیصلے کا انتظار کر لیں
دوسری بات میں نے تو پہلے یہ کہا کہ ہم نے زندگی کے بہترین سال ادارے کو دیے اور پھر کہا کہ ادارے نے ہمیں نام اور مراعات دیں
کچھ دن پہلے ادارے کے ایک دوست سے بات ہو رہی تھی اس نے بتایا کہ دو ڈھاءی سال پہلے اس نے ادارے سے ایگریمنٹ کر کے 13 لاکھ روپے لیے اور گھر کے ساتھ تین دکانیں بنا کر کرایہ پر دے دیں اب تک کءی لاکھ کرایہ آ چکا ہے اگر تاخیر کرتا تو آج اتنی مہنگائی ہو گءی ہے کہ اس رقم سے ایک دکان بھی نہ بنتی اور نہ اتنا کرایہ وصول ہو چکا ہوتا
آپ نے وفات پانے والے احباب کا زکر کیا واقعی افسوسناک ہے لیکن اگر وہ کچھ کمی بیشی کے ساتھ رقم وصول کر چکے ہوتے تو وہ رقم کسی کام میں لگا کر معاشی طور پر بہتر ہوتے زندگی کے آخری ایام اچھے گزار لیتے اور ان کے گھر والوں کا بھی اچھا گزارا ہو رہا ہوتا
تاخیر سے نقصان ہی ہو رہا ہے
میں نے پورے خلوص سے عرض کی باقی آپ بہتر فیصلہ کر سکتے ہیں
میں آج کے بعد نہ کچھ عرض کروں گا اور نہ ہی اب کسی کی بات کا جواب در جواب دوں گا

آپ سب کے کے لیے دعا گو
 


No comments:

Post a Comment

حامد میر کی بے قراری

Amraiz Khan  آج ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی تھی جس میں ملک کے ایک بڑے اور متنازعہ صحافی جناب حامد میر صاحب اپنی گرجدار آواز میں صحاف...