نوائے وقت کی ظالم انتظامیہ نے تمام کارکنوں کو پچاس برس کی عمر یا 25 سال کی سروس پوری ہونے پر جبری ریٹائر کر دیا
ریٹائر کئے گئے کارکنوں کو ان کے چھ چھ ماہ کی تنخواہوں کے واجبات ادا نہیں کئے گئے،پراویڈنٹ فنڈ ملا نہ لیو اکائونٹ ،گریجوایٹی ملی نہ ہی نائٹ الائونسز دیئے گئے
3، 30جون 2018 کو SECP میں ریکارڈ کے طور پر جو بیلنس شیٹ جمع کرائی گئی اس پر نوائے وقت کی ایم ڈی رمیزہ نظامی کے دستخط موجود ہیں اس بیلنس شیٹ میں نوائے وقت گروپ کی ایم ڈی نے خود تسلیم کیا کہ انہوں نے 97 کروڑ روپے ملازمین کے 2000 سے 2018 تک کے واجبات ادا کرنے ہیں جو تاحال ادا نہیں کئے گئے ، اس بیلنس شیٹ میں گریجوایٹی اور پراویڈنٹ فنڈ کی provision بھی ڈالی گئی ہے
اس بیلنس شیٹ میں دکھائی گئی رقم کے عوض نوائے وقت کی ایم ڈی رمیزہ نظامی نے کروڑوں کا ٹیکس بچایا ۔ بیلنس شیٹ میں کمپنی کا نقصان شو کیا گیا اس کے علاوہ حکومت سے 97 کروڑ کے عوض 300 سے 400 کروڑ روپے اشتہارات
کی مد میں وصول کئے گئے
No comments:
Post a Comment