Thursday, November 17, 2022

نوائے وقت نے ڈیل کی مگرکلیم کے واجبات ادا نہیں کائے , دو پٹیشنرز پیش , چیئرمین نے دوبارہ کیس دائر کرنے کیلئے کہا




 

اخر خدا خدا کر کے کفر ٹوٹا اور آئی ٹی این ای کے چیئرمین کی تعیناتی کے بعد 15 نومبر سے کیسز کی شنوائی سٹارٹ ہوئی 
متاثرین نوائے وقت کی چیئرپرسن فرزانہ چوہدری نے اس موقع پر اپنا بھرپور کردار ادا کیا اور ویڈیو لنک سماعت کے دوران کانفرنس روم میں موجود رہیں اور اس دوران ان کی کاوش سے دوسرے روز کی سماعت کے دوران دو ایسے پٹیشنرز کو چیئر مین کے سامنے پیش کیا گیا جن کے ساتھ ادارہ نوائے وقت نے ڈیل کر لی تھی مگر نہ تو انہیں ان کے کلیم کردہ واجبات دیئے گئے بلکہ جو رقم دینے کا وعدہ کیا وہ بھی مکمل ادا نہیں کی گئی جس پر چیئرمین صاحب نے انہیں حاصل کردہ رقم واپس کرکے کیس دوبارہ دائر کرنے کیلئے کہا 
اس دوران ہمارے بزرگ ممبر کو بھی پیش کیا گیا جنہوں نے عدالت سے اپنی کسمپرسی کا ذکر کیا
دوسرے روز بھی چیئر پرسن نے مرحوم ساتھی انیس الرحمن کی بیوہ کو چیئرمین کے روبرو پیش کیا جنہوں نے انہیں بتایا کہ کس طرح ادارہ ان کو ذلیل کر رہا ہے
سب سے خوش ائند بات اس روز یہ ہوئی کہ عدالت نے نوائے وقت انتظامیہ کو  نوائے وقت کے حاضر سروس اور پٹیشنر محمد امین کو فوری طور پر تمام پینڈنگ سیلریز ادا کرنے کا حکم صادر کیا
 معزز ممبران 18نومبر بروز جمعہ المبارک سہ پہر چار بجے پریس کلب میں میٹنگ ہے 
تمام ممبران سے گزارش ہے کہ اپنی حاضری یقینی بنائیں
میٹنگ کا ایجنڈا کیس پر غور کرنا ہوگا اورسب ممبران کی رائے لینا ہے
 *سیکرٹری انفارمیشن
درخشندہ علمدار*

Tuesday, November 15, 2022

نوائے وقت متاثرین کا پی آئی ڈی آفس کے باہر احتجاج, انتظامیہ کے تاخیری حربے اور ہٹ دھرمی, ائندہ سماعت 20 دسمبر کو ہو گی





 دو سال بعد آئی ٹی این ای کی عدالت نے پی آئی ڈی آفس میں ویڈیو لنک کے ذریعے کیسز کی سماعت شروع کی اس موقع پر پر
 پھر سے نوائے وقت انتظامیہ نے تاخیری حربوں کا سہارا لیتے ہوئے اپنے وکیل کو عدالت میں پیش نہیں کیا جس کے باعث کیس میں کوئی پیشرفت نہ ہو سکی اج 15 نومبر بروز بدھ کو بھی ادارے کی جانب سے وکیل پیش نہ ہونے پر نوائے وقت متاثرین گروپ نے پی آئی ڈی آفس کے باہر احتجاج کیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کمیٹی کی چیئر پرسن فرزانہ چوہدری نے کہا کہ یہ خوش ائند بات ہے کہ ہمارے احتجاج کے نتیجے میں اخر کار قریباً دو سال بعد آئی ٹی این ای کے چیئرمین کی تعیناتی کر دی گئی جس کے بعد گزشتہ روز سے ہمارے کیسز کی سماعت شروع شروع ہو چکی ہے مگر افسوس کی بات یہ ہے کہ نوائے وقت انتظامیہ کے بات یہ ہے کہ نوائے وقت انتظامیہ کے تاخیری حربے اور ہٹ دھرمی کا سلسلہ بدستور جاری ہے انتظامیہ کی جانب سے کل وکیل پیش ہوا نہ ہی اج اور ان کا یہ فعل ہمیں مجبور کر رہا ہے کہ ان کے دفتر کے باہر دھرنا دیا جائے اور انہیں باور کروایا جائے کہ زیادتی کا سلسلہ بند کریں  انہوں نے ادارے کے وکیل کو کہا کہ وہ فوری عدالت میں پیش ہو
فرزانہ چوہدری نے مزید کہا کہ ہم نے آئی ٹی این ای کے چیئرمین شاہد کھوکھر صاحب سے بھی ویڈیو لنک پر استدعا کی ہے کہ ہم گزشتہ چار برس سے سڑکوں پر احتجاج کر رہے ہیں اور اس دوران ہمارے کئی ساتھی دنیا سے رخصت ہو گئے ہیں ان کی بیوائیں اور بچے شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں 
متاثرین کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہو چکے ہیں اور ہم اپنی سفید پوشی کا بھرم رکھتے رکھتے تھک چکے ہیں ۔
انہوں نے انتباہی پیغام دیتے ہوئے کہا کہ نوائے وقت انتظامیہ ہمیں انتہائی اقدام پر مجبور نہ کرے اپنا وکیل عدالت میں پیش کرے اور ہمیں ہمارا حق دلوایا جائے
ائی ٹی این اے کی ائندہ سماعت 20 دسمبر کو ہو گی

 

حامد میر کی بے قراری

Amraiz Khan  آج ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی تھی جس میں ملک کے ایک بڑے اور متنازعہ صحافی جناب حامد میر صاحب اپنی گرجدار آواز میں صحاف...