Thursday, November 17, 2022

نوائے وقت نے ڈیل کی مگرکلیم کے واجبات ادا نہیں کائے , دو پٹیشنرز پیش , چیئرمین نے دوبارہ کیس دائر کرنے کیلئے کہا




 

اخر خدا خدا کر کے کفر ٹوٹا اور آئی ٹی این ای کے چیئرمین کی تعیناتی کے بعد 15 نومبر سے کیسز کی شنوائی سٹارٹ ہوئی 
متاثرین نوائے وقت کی چیئرپرسن فرزانہ چوہدری نے اس موقع پر اپنا بھرپور کردار ادا کیا اور ویڈیو لنک سماعت کے دوران کانفرنس روم میں موجود رہیں اور اس دوران ان کی کاوش سے دوسرے روز کی سماعت کے دوران دو ایسے پٹیشنرز کو چیئر مین کے سامنے پیش کیا گیا جن کے ساتھ ادارہ نوائے وقت نے ڈیل کر لی تھی مگر نہ تو انہیں ان کے کلیم کردہ واجبات دیئے گئے بلکہ جو رقم دینے کا وعدہ کیا وہ بھی مکمل ادا نہیں کی گئی جس پر چیئرمین صاحب نے انہیں حاصل کردہ رقم واپس کرکے کیس دوبارہ دائر کرنے کیلئے کہا 
اس دوران ہمارے بزرگ ممبر کو بھی پیش کیا گیا جنہوں نے عدالت سے اپنی کسمپرسی کا ذکر کیا
دوسرے روز بھی چیئر پرسن نے مرحوم ساتھی انیس الرحمن کی بیوہ کو چیئرمین کے روبرو پیش کیا جنہوں نے انہیں بتایا کہ کس طرح ادارہ ان کو ذلیل کر رہا ہے
سب سے خوش ائند بات اس روز یہ ہوئی کہ عدالت نے نوائے وقت انتظامیہ کو  نوائے وقت کے حاضر سروس اور پٹیشنر محمد امین کو فوری طور پر تمام پینڈنگ سیلریز ادا کرنے کا حکم صادر کیا
 معزز ممبران 18نومبر بروز جمعہ المبارک سہ پہر چار بجے پریس کلب میں میٹنگ ہے 
تمام ممبران سے گزارش ہے کہ اپنی حاضری یقینی بنائیں
میٹنگ کا ایجنڈا کیس پر غور کرنا ہوگا اورسب ممبران کی رائے لینا ہے
 *سیکرٹری انفارمیشن
درخشندہ علمدار*

No comments:

Post a Comment

حامد میر کی بے قراری

Amraiz Khan  آج ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی تھی جس میں ملک کے ایک بڑے اور متنازعہ صحافی جناب حامد میر صاحب اپنی گرجدار آواز میں صحاف...