Monday, October 17, 2022

خواجہ فرخ سعید : متاثرین نوائے وقت کی تواناآواز, جس سے ہم محروم ہوگئے. آسماں تیری لحد پر شبنم افشانی کرے


 

تحریر:شاکرحسین

خواج  فرخ سعید متاثرین نوائے وقت کی تواناآواز تھے۔وہ ہمارے  مربی، ہماے لئے مشعل راہ اورروشن مینارہ تھے۔۔ظلم کو ظلم کہنے کی پاداش میں نوائے وقت انتظامیہ کے عتاب کا شکارہوئے ان پر ان کے تین ساتھیوں سمیت مقدمہ قائم ہوا قید وبند کی صعوبتیں جھیلیں۔وہ کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلاتھے۔لیکن کبھی ظالموں اورغاصبوں سے رحم کی بھیک نہیں مانگی اپنے اصول پر ڈٹے رہے اورمرتے دم تک مقدمہ کا سامناکیا۔وہ محترم مجید نظامی کے تربیت یافتہ تھے بھلا وہ کیسے کسی لے پالک کے آگے سرنگوں ہوتے۔؟
وہ بستر مرگ پر بھی واجبات سے محروم رہے بالآخر اپنی فریادلے کر اپنے اللہ کے سامنے پیش ہوگئے۔
میری ان سے آخری ملاقات تقریباڈیڑھ سال قبل کراچی پریس کلب میں  ہوئی تھی جب وہ کراچی آئے تھے۔متاثرین نوائے وقت کراچی کی سرگرمیوں  کوخوب سراہااورمیرے کاندھے ہاتھ رکھ کہا ڈٹے رہو۔بہت زیادہ تو نہیں لیکن میں جب کبھی دھرنا،احتجاج ،عدالتی جنگ کے دوران پریشان ہوتایاگبھراہٹ محسوس ہوتی تو کراچی میں کئی سینئرز کی طرح انہیں بھی فون کرتا مشورے لیتا۔وہ دم توڑتے انسان میں زندگی کی لہرپیداکرنے کا ہنر خوب جانتے تھے۔کبھی مایوسی کی باتیں نہیں کرتے حوصلہ دیتے اورکہتے شاکر اگرہم حق پر ہیں فتح ہمارامقدرہوگی۔

رب کریم انہیں فانی زندگی کی طرح دائمی حیات میں بھی سرخرو فرمائے، روزقیامت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھوں جام کوثر اورشفاعت کو حقداربنائے اوران کے لواحقین کویہ یہ صدمہ برداشت کرنے ہمت وحوصلہ دے۔آمین

سنئیر صحافی لاہور پریس کلب کے لائف ممبر خواجہ فرخ سعید کی رسم قل انکی رہائش گاہ 555 نیلم بلاک علامہ اقبال ٹاؤن لاہور میں بروز سوموار 17 اکتوبر 2022 بعدازنماز عصر ادا کیجائیںگی دعا قبل از نماز مغرب ہوگی۔تمام احباب سے شرکت و دعا کی استدعا ہے۔

رابطہ نمبر :

03008475227 خواجہ سعد فرخ
0321875227
0322 4763227خواجہ سرمد فرخ
03214137770

No comments:

Post a Comment

حامد میر کی بے قراری

Amraiz Khan  آج ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی تھی جس میں ملک کے ایک بڑے اور متنازعہ صحافی جناب حامد میر صاحب اپنی گرجدار آواز میں صحاف...