پاکستان کےمیڈیا ورکرز،صحافیوں کو مبارکباد،طویل انتظار کے بعد آئی ٹی این ای کے چیرمین کا تقرر،لیبرلاز پرعبور رکھنے والے ممتاز قانون دان شاہد کھوکھر کا نوٹیفیکیشن جاری، پی ایف یو جے کے ساتھ کیا گیا وعدہ پورا کرنے پر وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا شکریہ۔
امریزخان صاحب
جس معاشرے میں قاضی کی صرف تعیناتی پر مبارکبادیں دی جاتی ہوں وہاں پر انصاف کا کیا حشر ہو گا اس سے بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ بہرحال صحافی قیادت جس میں ارشد انصاری کا نام سر فہرست ہے میں ان کوششوں کو سراہتا ہوں۔ کہ گزشتہ پندرہ دنوں سے میں نے جب بھی ارشد انصاری کو فون کیا تو انہوں یہی کہا خان صاحب اسلام آباد آیا ہوا ہوں تنظیمی ذمہ داریوں کے سلسلے میں۔ دو دن پہلے جب آخری دفعہ میری بات ہوئی تو ارشد انصاری بہت پراعتماد لہجے میں کہنے لگا خان صاحب دو دن صبر کرو آئی ٹی این ای کے جج کے حوالے سے خوشخبری دوں گا۔ آج صبح اٹھ کے واٹس ایپ دیکھا تو خوشخبری مل گئی۔ ارشد انصاری ویل ڈن
No comments:
Post a Comment