پیر کو لاہور پریس کلب میں ہونے والا احتجاجی مظاہرہ انتہائی کامیاب رہا, نوائے وقت متاثرین کی ایکشن کمیٹی کی چیئرپرسن فرزانہ چوہدری صاحبہ کی قیادت میں احتجاج کا آغاز ہوا ، احتجاج میں تمام صحافتی تنظیموں کے قائدین اور اہم ارکان نے شرکت کی , چیئرمین جرنلسٹ گروپ اور لاہور پریس کلب کے سابق صدر ارشد انصاری. فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کے فناس سیکرٹری ذوالفقار مہتو, صدر پنجاب یونین آف جرنلسٹ ابراہیم لکی, پی یو جے کے سابق صدر بخت گیر چوہدری, , سیکرٹری پنجاب یونین آف جرنلسٹ خاور بیگ, سابق صدر پنجاب یونین آف جرنلسٹ قمر الزمان بھٹی, سابق نائب صدر لاہور پریس کلب جاوید فاروقی, جرنلسٹ رہنماحامد نواز, صدر فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن پرویز الطاف, صدر پنجاب اسمبلی پریس گیلری افضال , طالب, صدر لاہورپریس کلب اعظم چوہدری, سیکرٹری پریس کلب عبد المجید ساجد, سیئیر صحافی دین محمد دردشرکت کی اور نوائے وقت متاثرین گروپ لاہور کے ارکان کے ساتھ نہ صرف اظہار یکجہتی کیا بلکہ انہیں ہر قدم پر بھرپور ساتھ کی یقین دہانی کرائی اس موقع پر تمام قائدین نے نوائے وقت انتظامیہ کی جانب سے فرزانہ چوہدری صاحبہ،ریاض بھٹی صاحب اور ندیم صدیقی صاحب کیخلاف تھانے میں رپورٹ درج کروانے کی شدید مذمت کرتے ہوتے نوائے وقت انتظامیہ کو آئندہ ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے باز رہنے کےلئے کہا ۔قائدین نے حکومت وقت سے آ ئی ٹی این ای کے چیئرمین کی فوری تقرری کا مطالبہ بھی کیا۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
حامد میر کی بے قراری
Amraiz Khan آج ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی تھی جس میں ملک کے ایک بڑے اور متنازعہ صحافی جناب حامد میر صاحب اپنی گرجدار آواز میں صحاف...
-
لاہور(پریس ریلیز)11 اکتوبر2022 پنجا ب یونیں آف جرنلسٹس کے صدرابراہیم لکی ،جنرل سیکرٹری خاوربیگ وایگزیکٹوکونسل نے ”روزنامہ بول “ کے ای...
-
اج 10 اکتوبر بروز پیر متاثرین نوائے وقت گروپ لاہور نے پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ لاہور کے باہر اپنے واجبات کے حق میں مظاہرہ کیا مظاہرے سے قب...
-
متاثرین نوائے وقت گزشتہ تین برسوں سے اپنے قانونی کروڑوں روپے کے واجبات سے تاحال محروم ہیں، گزشتہ سال کی طرح رواں رمضان المبارک میں بھی متا...
No comments:
Post a Comment