متاثرین نوائے وقت گزشتہ تین برسوں سے اپنے قانونی کروڑوں روپے کے واجبات سے تاحال محروم ہیں، گزشتہ سال کی طرح رواں رمضان المبارک میں بھی متاثرین کے اہل خانہ انتہائی تنگدستی و عربت کی لکیر کے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں جو صحافتی تنظیموں کیلئے لمحہ فکریہ ہے.
واجبات کی عدم ادائیگی کے باعث گزشتہ عیدین کی طرح اس عید الفطر پر بھی متاثرین نوائے وقت کے اہل وعیال بیروزگاری اوردرپیش معاشی مسائل کے سبب عید کی خوشیوں سے محروم رہیں گے. ملک بھر کے متاثرین مین سے کی افراد اپنے واجبات کی جنگ لڑتے لڑتے خالق حقیقی سے جا ملے ہین
متاثرین نوائے وقت کے اہل خانہ کو مذہبی تہوار کی خوشیوں سے محروم رکھنا حکومت، میڈیا مالکان بالخصوص میڈم رمیزہ مجید نظامی صاحبہ، صحافتی تنظیموں اور دیگر ارباب اختیار کیلئے لمحہ فکریہ ہے، مذہبی تہوار پر بھی متاثرین نوائے وقت کو ان کے کروڑوں روپے کے واجبات کی عدم ادائیگی رب کے قہر کو دعوت دینے اور مجاہدین صحافت مجید نظامی مرحوم، حمید نظامی مرحوم کی روحوں کو تڑپانے کے مترادف ہے.
ملک بھر کے صحافتی حلقے اور صحافتی تاریخ گواہ ہے کہ نوائے وقت گروپ واحد ادارہ تھا جو ہر ماہ کی پہلی تاریخ کو ملازمین کی تنخواہیں ادا کرتا تھا لیکن اب میڈم رمیزہ صاحبہ کی زیر قیادت یہ ادارہ نظامی برادران کی روشن روایات کو تارتار کر کے ملازمین پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے.
اے پی این ایس،سی پی این ای، پریس کلب اور تمام صحافتی تنظیموں اور سیاسی و مذہبی جما عتو ن سے اپیل ہے کہ خدا را عید الفطر کے مذہبی تہوار پر متاثرین نوائے وقت کے واجبات کی ادائیگیاں کرانے کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں تاکہ متاثرین کے اہل خانہ مذہبی تہوار عیدالفطر کی خوشیاں منا سکیں. جزاک اللہ
Sad
ReplyDeleteWhere is justice PM should take action against this media house and restrict adds
ReplyDelete