Sunday, May 22, 2022

نوائے وقت متاثرین کا رمیزہ سے مظلوم کارکنوں کے کروڑوں کےواجبات کی ادائیگی کا مطالبہ


 نوائے وقت متاثرین ایکشن
 کمیٹی کے زیر اہتمام 23 مئی  بروز پیر شام ساڑھے 5 بجے لاہور پریس کلب میں  نوائےوقت انتظامیہ کے خلاف ایک احتجاجی کیمپ لگایاجا رہا ہے۔جس میں کارکن صحافی  نوائے وقت انتظامیہ سے عرصہ 4 سال سےواجب الادا اپنے کروڑوں روپے واجبات کی ادائیگی کا مطالبہ کریں گے۔ کیمپ میں تمام صحافتی برادری اور کارکن صحافیوں کے  حقوق کے لئے کام کرنے والی صحافتی تنظیموں کے قائدین کو دعوت دی جاتی ہے کہ وہ کیمپ میں شامل ہو کر مظلوم کارکنوں سے اظہار یکجہتی کریں ان کا حوصلہ بڑھائیں اور نوائے وقت کی لے پالک رمیزہ کے ضمیر کو جھنجوڑ یں کہ وہ مظلوم کارکنوں کو ان کے واجبات ادا کرے۔  کیمپ کے بعد کلب کے باہر مختصر احتجاجی مظاہرہ بھی کیا جائے گا

No comments:

Post a Comment

حامد میر کی بے قراری

Amraiz Khan  آج ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی تھی جس میں ملک کے ایک بڑے اور متنازعہ صحافی جناب حامد میر صاحب اپنی گرجدار آواز میں صحاف...